کراچی پریس کلب کی سینئیر رکن، معروف صحافی، مصنفہ اور کالم نگار رضیہ سلطانہ کی 47 سالہ صحافتی خدمات کے اعتراف میں کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام تقریب بہر ملاقات کا انعقاد.محترمہ رضیہ سلطانہ نے 1976 میں پاکیزہ ڈائیجسٹ سے بطور صحافی اپنے سفر کا آغاز کیا، سات رنگ ڈائجسٹ،داستان ڈائجسٹ اور امنگ میگزین میں بطور ایڈیٹر کام کیا، 1995 میں روزنامہ اساس میں بطور بیورو چیف 7 سال اپنی خدمات انجام دیں،روزنامہ امروز میں کئی سال تک اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اظہار کیا،آج کل روزنامہ ہاٹ لائن کی گروپ ایڈیٹر ہیں۔
رضیہ سلطانہ نے بول کے لب آزاد ہیں تیرے، ہم کہ ٹھہرے اجنبی اور دختر حفصہ کتابیں لکھی ہیں جبکہ وہ اپنی چوتھی کتاب بھی لکھ رہی ہیں۔
کراچی پریس کلب کی جانب سے محترمہ رضیہ سلطانہ صاحبہ کو 47 سالہ صحافتی خدمات، مشکلات حالات کا بہادری سے مقابلہ کرنے اور ان کی جرآت مندی پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔





